چارسدہ اور بنوں کبڈی کے مابین چیلنج میچ (کل )منڈان پارک گرائونڈ بنوں میں کھیلاجائیگا، سیدسلطان بری

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) خیبر پختونخواکے کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سابق ایم پی اے ملک ریاض خان کی نگرانی میں ضلع بنوں کے منڈان پارک گرائونڈ پر چارسدہ اور بنوں کبڈی ٹیموں کے مابین چیلنج میچ (کل )کھیلاجائیگا،جسکے لئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس حوالے سے سوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وانٹر نیشنل ریفری سید سلطان بری کا کہناہے کہ یہ میچ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وسابق ایم پی اے ملک ریاض خان کے خصوصی تعاون سے منعقد ہورہاہے ،اس میچ کو صوبائی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ کی نگرانی میں ہوگا۔

اس چیلنج میچ کیلئے چارسدہ اور بنوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھر پور تیاریاں کررکھی ہے اور انشا اللہ ی ایک زبردست میچ ہوگا،شائقین خوب لطف اندوزہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تمام اضلاع میں کبڈی مقابلوں کا انعقاد کیاجارہاہے اور ان میچوں میں جو کھلاڑی بہتر پرفارمنس دکھاتے ہیں انہیں شارٹ لسٹ کیاجائیگاا ور اس لسٹ کو کبڈی فیڈریشن کے حوالے کیا جائیگاتاکہ انہیں مزید ٹریننگ دیکر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیارکیاجاسکے،اسی مقصد کیلئے کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانامحمد سرورپشاور کے علاقہ وڈپگہ میں منعقدہ پہلے علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خوش خبری سنائی کہ جو صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے شیڈول کے میچزمیں جن کھلاڑیوں کی کاکردگی اچھی رہی انہیں مزید ٹتریننگ کیلئے نیشنل ٹریننگ کیمپ میں بلایاجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں