خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ (آج) شروع ہونے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 25 ستمبر 2020 13:31

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ (آج) ہفتہ سے شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثرمقامات پربارشوں کاسلسلہ ہفتہ کی شب شروع ہونے کاامکان ہے جوبدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ریسکیو1122سمیت تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کوضروری ہدایت جاری کردی ۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کوپیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں