حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے،محمود خان

سیاحتی صنعت سے وابستہ تمام افراد کے ذرائع آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:19

حکومت  سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے،محمود خان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ہر دور میں ناگز یر رہاہے کیونکہ سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔صوبائی حکومت مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے یہاں سے جاری خصوصی پیغام میں کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ایڈونچر ٹورازم،قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواکا ہرضلع اپنی مِثال آپ ہے جہاں ہر قسم کا لینڈ اسکیپ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

ہزارہ اور ملا کنڈ ڈویژن سیاحت کے حوالے سے خصوصی استعداد رکھتے ہیں جنکے متعدد سیاحتی مقامات مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس میں پالیسیوں میں اصلاحات اور نئے سیاحتی مراکزمتعارف کرانا اہمیت کے حامل ہیں۔سیاحتی صنعت سے وابستہ تمام افراد کے ذرائع آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پہلے سے موجود سیاحتی مقامات کو ترقی دی جا رہی ہے بلکہ متعدد نئی سائٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت نہ صرف انٹر ٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ثقافتی اور سماجی روابط کے استحکام اور معیشت و روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں