تاجروں اور صنعت کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،سپیکرمشتاق غنی

بدھ 30 ستمبر 2020 03:11

پشاور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیااس موقع پر ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا محمود جان، صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی, نمائندگان انجمن تاجران عاطف حلیم, عدنان عدیل و دیگر موجود تھے سپیکر مشتاق غنی نے تاجران سے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجروں اور صنعت کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ملک کی صنعتیں اور چھوٹے بڑے کاروبار چلتے ہیں تو ملک پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا ہے چھوٹے تاجر خوشحال ہوتے ہیں تو ٹیکس نیٹ بڑھتا ہے اور حکومت وقت کو ترقیاتی کاموں کے لئے سرمایہ ملتا ہے صوبائی حکومت کی اولین ترجیع معیشیت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے ہم نے انتہائی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی پھر کرونا آیا اور یوں کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیامگر اللہ کے فضل و کرم سے نہ ہماری حکومت نے ہار مانی نہ ہی ہمارے تاجروں اور عوام نے ہتھیار ڈالے اور یوں ہم اس مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلے انھوں نے انجمن تاجران کے رہنماوں عدنان عدیل اور عاطف حلیم اور انکی ٹیموں کا مبارکباد پیش کی. انھوں نے تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کی اور کہا کہ انکے تمام مسائل کو اعلی سطح پر مشاورت سے حل کیا جاے گا تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے کاروبار جاری رکھ سکیں اور ہمارا ملک ترقی کی منزلیں طے کرتا رہی.اس موقع پر سرحد چمبر آف کامرس کی طرف سے اسپیکر مشتاق غنی کو اعزازی شیلڈ اور شال دی گئی�

(جاری ہے)

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں