الخدمت ہسپتال نشترآبادپشاور میں 2849 افراد کے پی سی آر ٹسٹ

بدھ 30 ستمبر 2020 03:11

پشاور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق حالیہ کورونا وباء کے دوران گزشتہ چار ماہ کے دوران الخدمت ہسپتال نشترآبادپشاور میں مجموعی طور پر 2849 افراد کے پی سی آر ٹسٹ کئے گئے ہیںجن میں 304افراد کا رزلٹ پازیٹو اور 2545افرادکا کورونا ٹسٹ نیگٹو آیاہے جبکہ اسی عرصہ ماہ جون تاستمبرکے دوران ہسپتال میں مجموعی طور پر7060افراد کے اینٹی باڈی ٹسٹ بھی کئے گئے جن میں سی3360افرادکا رزلٹ پازیٹو اآیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ہسپتال میں ماہ جون میں 799افراد کے کورونا ٹسٹ کئے گئے جس میں سب سے زیادہ172افرادکے نتایج مثبت آئے ہیںجبکہ جولائی میں977میں سے 111، ماہ ا گست میں569میں سے 14اور رواں ماہ ستمبر میں504افراد کے پی سی آر ٹسٹ کئے گئے جن میںصرف7افراد کے کورونا ٹسٹ پازیٹو آئے ہیں۔الخدمت ہسپتال نشترآباد میں گزشتہ چار ماہ کے دوران7060افراد کے اینٹی باڈی ٹسٹ بھی کئے گئے جن میں 3360افرادکا رزلٹ پازیٹو اآیاہے ،ماہ جون کے دوران 2043افراد کے اینٹی باڈی ٹسٹ کئے گئے۔ماہ جولائی میں4501،ماہ اگست میں331 اور روان ماہ ستمبرمیں185افراد کے اینٹی باڈی ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں