وفاقی کابینہ کا افغانستان کے لئے نئی ویزہ پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کامران بنگش

بدھ 30 ستمبر 2020 03:11

پشاور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے منگل کے روز سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی نے افغان ویزہ پالیسی پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مرکزی قیادت کو شکریہ کا پیغام پہنچایا۔

معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا افغانستان کے لئے نئی ویزہ پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خیبرپختونخوا کے عوام کو روزگار کے مزید مواقع فراہم ہونگے۔معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ تورخم بارڈر پر ہیلتھ ویزہ کے اجراء سے افغان بھائیوں اور بہنوں کوصحت سہولیات ملیں گی، جبکہ اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومتیں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے بھی پُرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ جبکہ تجارت و روزگار کے حوالے سے خیبر پاس اکنامک کوریڈور گیم چینجرثابت ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں