وزیراعلیٰ محمود خانکا جمشید باغوان کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:52

پشاور۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف جمشید باغوان کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لواحقین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوںنے دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں