وزیراعلیٰ محمود خان کی مردان دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:52

پشاور۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ نہتے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت مذموم اور غیر انسانی حرکت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ حکام سے دلخراش واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انسانیت کے دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

انہوںنے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے ۔ محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں