وزیراعظم کے دورہ پشاورکا شیڈول تبدیل

اب عمران خان 31اکتوبرکوپشاور اورمالاکنڈ کادورکرینگے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:30

وزیراعظم کے دورہ پشاورکا شیڈول تبدیل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پشاو ر کا شیڈول تبدیل کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پشاور آنا تھاتاہم دورے کاشیڈول تبدیل کرتے ہو ئے اب وہ 31اکتوبر کو پشاور اورمالاکنڈ کادورکرینگے 31اکتوبر کو صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم پشاور کے دورے سے قبل مالاکنڈ کا دورہ کرینگے اور مالاکنڈ ڈویژن میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرینگے وزیر اعظم کے مالاکنڈ کے دورہ کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں عارضی ہیلی پیڈ بھی تیارکیا جا رہاہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں