ملکی معیشت کو تباہ کر نے والے بیروزگار احتساب سے بچنے کے لیے ڈرامہ رچا رہے ہیں،محمودخان
ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج اکٹھے ہو گئے ہیں،این آر او نہیں دیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے دیر کی ترقی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے، ملک کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کی حکومت تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کے لیے حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، آئندہ سال جنوری تک مفت علاج کی سہولت کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع دی جائے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:17
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیت گل ابراہیم نے پورے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں نے بھی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر انور زیب، معاون خصوصی تاج محمد ترند، رکن قومی اسمبلی قاضی صبغت اللہ ، رکن صوبائی اسمبلی فضل جہان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیر کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے اور ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دیر ایکسپریس وے کی تعمیر ، اپر دیر میں چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ روپے کے پیکج، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اپر دیر کو کیٹگری A میں اپگریڈ کرنے اور پاتراک پولیس پوسٹ کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر ایکسپریس وے صوبائی حکومت کی طرف سے دیر کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے جس سے نہ صرف روڈ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا بلکہ یہ علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔محمود خان نے اپر دیر کو سیاحت کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمراٹ کیبل کار منصوبے کی فزیبیلٹی سٹڈی ہو رہی ہے، منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ سالوں میں سوات، دیر چترال و دیگر ملحقہ علاقے سیاحت کا مرکز ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیر اپر میں چھوٹے پیمانے پر بجلی گھر قائم کرنے کے لیے ایک ارب روپے منظور ہوچکے ہیں جبکہ بہت جلد منصوبے پر عملی کام بھی شروع کر دیا جائے گا جس سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کے فروغ کے لیے کارخانوں کو رعائتی نرخوں پر دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے دیر کی ترقی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے، ملک کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کی حکومت تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کے لیے حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیموں ، گوداموں کی تعمیر ، ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 کے قیام اور کمراٹ اینڈ براول وادی کے ترقیاتی پیکج کے لیے 173 ملین روپے مختص ہیں۔مہنگائی سے متعلق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف ایکشن لے رہی ہیں اور بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے گا۔ صحت سہولت پروگرام کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں سال 31 اکتوبر سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو 10 لاکھ روپے تک فی گھر انہ مفت علاج معالجے کی معیاری سہولت شروع کی جائے گی جس سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ سال جنوری تک مفت علاج کی سہولت کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع دی جائے گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر نے والے بیروزگار احتساب سے بچنے کے لیے ڈرامہ رچا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں چل پڑا ہے جو اس مفاد پرست ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی،پختون یار خان
سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی خواتین خیبرپختونخوا انیلا محفوظ درانی سے ڈی جی نادرا کی ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت
بیرسٹر سیف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم انٹلیجنس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مزمت
اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، علی امین گنڈاپور
ِاے این پی ضلع پشاور اور میٹروپولیٹن (پشاور) کیلئے انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول جاری کردیا
mگرانفروشی پر مزید 28 نانبائی گرفتار ‘ جیل بھیج دیا گیا
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت
معیاری تعلیم کے بغیر ترقی اور اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے، صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم
پشاور، سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی خواتین انیلا محفوظ درانی سے ڈی جی نادرا کی ملاقات
میئر پشاور کا متاثرہ علاقوں دورہ،پانی نکالنے کیلئے مشینری روانہ کی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف