گورنر خیبرپختونخوا کا ریگی للمہ کا دورہ ، شجرکاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت

فروٹس فار آل پروگرام کے تحت صوبہ کے بچوں کو معیاری اور ہر قسم کے فروٹس مفت میسر آئیں گے،شاہ فرمان

پیر اکتوبر 21:52

گورنر خیبرپختونخوا کا ریگی للمہ کا دورہ ، شجرکاری مہم میں بطور مہمان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے پیرکے روز ریگی للمہ کا دورہ کیا اور پاکستان کسٹم پشاور کے زیراہتمام منعقدہ شجرکاری تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر " گورنرفروٹس فارآل پروگرام " کے تحت زیتون کا پودا لگایا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ گورنر فروٹس فار آل پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر صوبہ بھر میں 50لاکھ پھلدار پودے لگا رہے ہیں۔

خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں پھلوں کے اتنے باغات ہوں کہ عوام کو پھل خریدنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ فروٹس فار آل پروگرام کے تحت صوبہ کے بچوں کو معیاری اور ہر قسم کے فروٹس مفت میسر آئیں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے عوام کی براہ راست پہنچ والی جگہوں پر پھلدار پودے لگا ئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرکاکہناتھاکہ ہمارے صوبے کی زمین زیتون کی پیداوار کے حوالے سے بھی انتہائی ذرخیز ہے۔

اگر اس پر سنجیدہ توجہ دی جائے تو نہ صرف اقتصادی خوشحالی آئیگی بلکہ ہمارا صوبہ زیتون کی پیداوار میں ایک انڈسٹری کا درجہ حاصل کرلے گا جس سے عوام کو معیاری زیتون آئل کے ساتھ روزگار بھی حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کسٹم پشاور کی جانب سے ریگی للمہ گورنرفروٹس فار آل پروگرام کے تحت 250 امرود، آلو بخارا ، زیتون سمیت مختلف پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments