وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور ہر فورم پر اسلام کا بھرپور دفاع کیا ہے، شوکت یوسفزئی

نواز شریف کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے، ان کا لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ بنانا قابل مذمت ہے،خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف کی طرف سے نکتہ اعتراض کا جواب

پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور ہر فورم پر اسلام کا بھرپور دفاع کیا ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور ہر فورم پر اسلام کا بھرپور دفاع کیا ہے۔نواز شریف کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔ ان کا لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ بنانا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف بات ہو رہی ہے پورا ایوان افسردہ ہے۔ اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سردار یوسف پر زور دیا کہ وہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اپنی تقریر جاری رکھیں اور نواز شریف کا مسئلہ بعد میں اٹھائیں۔ تاہم سردار یوسف مسلسل بولتے رہے اور کہا کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے ہیں ان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں ہونی چاہیے تھی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ منتخب ایوان ہے اور قرارداد کوئی بھی لاسکتا ہے اس کا انحصار ممبران اسمبلی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں اسلام کا اصلی چہرہ دکھایا اور اسلام کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اس کو مقدمات کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔ لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ کرنا مناسب نہیں۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ جتنا مرضی اپوزیشن جلسے جلوس کرلے حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عزت و احترام کرنا انسانیت پر فرض ہے۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے مگر کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اتنی بڑی ہستی کے حوالے سے اس ایوان میں بات ہو رہی تھی اور اچانک نواز شریف کا ذکر چھیڑ دیا گیا۔ نواز شریف ایک اشتہاری ہے اور لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے تو اس کا جواب بھی دینا چاہیے۔توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کو بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ خوش قسمتی ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ میں بے پناہ خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ گبین جبہ نیا ٹورسٹ سپاٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ پہلے سے بہت زیادہ ہو رہا ہے۔اس حکومت میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی کوئی جرات نہیں کر سکتا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں