جس وقت دھماکہ ہوا بچے درس میں مصروف تھے

مدرسے میں دھماکہ بیان کے دوران ہوا،دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کے سروں میں چوٹیں آئیں، 70 کے قریب بچے زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 اکتوبر 2020 10:19

جس وقت دھماکہ ہوا بچے درس میں مصروف تھے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) آج صبح پشاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش ٰآیا جہاں پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 7 بچے شہید اور70 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے ، جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا ، جہاں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے ، دھماکے سے قبل مدرسے میں ایک مشکوک شخص بھاری بیگ لے کر داخل ہوا جس کی تلاش جاری ہے ، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ، تاہم دھماکہ کافی زوردار تھا جس کی آواز دور تک سنی گئی ، جس کے فوری بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی لگ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی ، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا ، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا بچے درس میں مصروف تھے۔

مدرسے میں دھماکہ بیان کے دوران ہوا،دھاکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کے سروں میں چوٹیں آئیں، 70 کے قریب بچے زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا ،جس میں بتایا گیا کہ ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی جارہی ہے، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے ، ذرائع کے مطابق نیکٹا نے ملک بھر میں بالخصوصی کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا تھا ، نیکٹا نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز کو اقدامات سے آگاہ کیا ، بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں