ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات بتا دیں

ایک شخض سرخ رنگ کا بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوا، نامعلوم شخص کے داخل ہوتے ہی دھماکہ ہوگیا،دیسی ساختہ بم تھا ، ٹائم ڈیوائس نصب تھی ۔ ایس ایس پی آپریشنز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 اکتوبر 2020 10:29

ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات بتا دیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات بتا دیں۔تفصیلات کے مطابق پھولوں کے شہر ایک بار پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آ گیا۔آج پشاور کی دیر کالونی کے مدرسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ مدرسے میں زیر تعلیم 70 بچے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سرخ رنگ کا بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوا۔نامعلوم شخص کے مدرسے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔مدرسے میں داخل ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے جب کہ پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ دھماکہ آیی ای سے کیا گیا۔یہ دیسی ساختہ بم تھا ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی۔

(جاری ہے)

۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا ، جہاں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے ، بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی ، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا ، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا ،جس میں بتایا گیا کہ ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی جارہی ہے، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے ، ذرائع کے مطابق نیکٹا نے ملک بھر میں بالخصوصی کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا تھا ، نیکٹا نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز کو اقدامات سے آگاہ کیا ، بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے ، دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے ، جہاں سیاسی شخصیت کو خود کش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے ، نیکٹا نے آگاہ کیا کہ قمر دین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں