پشاور دھماکہ: خیبر پختونخوا حکومت کا متاثرین اور شہدا کیلئے پیکج کا اعلان

شہداء کے لواحقین کوفی کس5 لاکھ اور زخمیوں کو2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے

منگل 27 اکتوبر 2020 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے۔شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کسی کو امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو فی کس5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں جبکہ زخمیوں بہترین طبی امداد کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں