ٴوزیراعلیٰ کا پشاوردھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے امدادی رقوم اعلان

مدرسہ پر دھماکے میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائینگے،محمود خان کی گفتگو

منگل 27 اکتوبر 2020 23:16

ٴوزیراعلیٰ کا پشاوردھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین  کیلئے امدادی رقوم اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ دیر کالونی کے مدرسے میں ہونے والی بم دھماکے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنان انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے اور انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کو فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے واقع میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے دھماکے کے متاثرین کے لئے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا جس کے تحت شہداء کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں