گورنرخیبرپختونخوا کی پشاور میںدیرکالونی میں مدرسہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت

بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا ر

منگل 27 اکتوبر 2020 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے پشاور میںدیرکالونی میں مدرسہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے دھماکے کے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری مذمتی بیان میں گورنر خیبرپختونخواکاکہناتھاکہ پشاور دھماکہ صوبہ میں قائم امن و امان کو تباہ کرنیکی مذموم دہشتگردانہ کارروائی ہے۔ ملک دشمن عناصر نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں،ہم نے متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کی طرح ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں