وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین کی ملاقات

صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:11

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ان منصوبوں میں خیبرپاس اکنامک کوریڈور، چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کے علاوہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی و بجلی حمایت اللہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اپنے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ بروقت تعاون کرنے پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے کہا کہ ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کے میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں