پشاور بی آر ٹی کا سفر کے دوران ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

جو مسافر ماسک نہیں پہنیں گے ان کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سٹیشن یا بس میں ماسک نہ پہننے یا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، ترجمان بی آر ٹی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03

پشاور بی آر ٹی کا سفر کے دوران ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پشاور بی آرٹی نے بس میں سفر کرنے کے لیے ماسک پہننے کی شرط عائد کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے نظر مسافروں کو تنبیہہ کی ہے کہ تمام مسافر ماسک پہنیں، ورنہ ان کو بس میں سفر نہیں کرنے دیا جائے گا، انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو مسافر ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

بی آر ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو مسافر ماسک نہیں پہنیں گے ان کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سٹیشن یا بس میں ماسک نہ پہننے یا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، ایسے مسافروں سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بغیر ماسک پہنے گھر سسے نکلنے والوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ماسک پہنے بغیر گھر سے نکلنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ 2 ماہ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ جو شخص ماسک نہیں پہنے گا، اس کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ملک بھر میں بھی سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں