پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، اسے روکا نہیں جاسکتا،مولانا عبدالغفور حیدری

واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے اور زخمیوں اور شہدا کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے، دورہ مدرسہ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:09

پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، اسے روکا نہیں جاسکتا،مولانا عبدالغفور حیدری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا جلسہ پشاور میں ضرور ہوگا، جلسے کو روکا نہیں جاسکتا۔گزشتہ روز عبدالغفور حیدری پشاور کی دیر کالونی مسجد پہنچے جہاں بم دھماکے کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مسجد دھماکا بہت دل خراش اور افسوسناک واقعہ ہے، واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اب تک سنجیدہ ایکشن نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ابھی تک یہاں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے واقعے پر کوئی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا۔رہنما جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے اور زخمیوں اور شہدا کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم نہیں، پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم)جلسہ ضرورہوگا، جلسے کو نہیں روکا جا سکتا، اس کے علاوہ ملتان میں بھی جلسہ ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں