حکومت حاجیوں کو سہولتیں دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، پیر نورالحق قادری

پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے حاجیوں کے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا

پیر 23 نومبر 2020 23:19

حکومت حاجیوں کو سہولتیں دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، پیر نورالحق قادری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرڈاکٹر محمدنورالحق قادری نے پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں حاجیو کے رہائشی بلاک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا. تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری حج زینت حسین بنگش ،ڈائریکٹر حج خیبر پختون خواہ سمیع اللہ.

(جاری ہے)

ہوپ کے چئیرمین پیر محمد عاقل شاہ سینئر ممبر مسعود شینواری، واحد اللہ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی جمال آفریدی سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی زکواة کمیٹی کے چیئرمین مولانا احسان اللہ جنیدی ملک اشرف آفریدی ، ڈاکٹر شمس الرحمٰن شمس ، رحیم اللہ خان، ناظم اسلام الدین آفریدی کے علاوہ دیگر مشران اور مہمان بھی موجود تھے پشاور حاجی کیمپ میں حاجیو کے لئے رہائشی بلاک کے تعمیراتی کام کے سنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ مذکورہ رہائشی بلاک میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد خیبر پختون خواہ اور دیگر اضلاع میں حج ادا، کرنے والے حاجیوں کے لئے رہائش اور وہاں پر بریفنگ دی جائے گی تاکہ فریضہ حج ادا کرنے والے حاجیوں کے مشکلات میں کمی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حاجیوں کے لئے نئے تعمیراتی بلاک کی تعمیر پر 6کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں تمام رہائشی سہولیات فراہم کی جائے گی انہوں نے رہائشی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ اس پہلے بھی فریضہ حج ادا کرنے والے پاکستانی حاجیوں کو سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور آئندہ بھی حاجیوں کو فریضہ حج ادا کرنے کے موقع پر بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ فریضہ حج بہتر طریقے سے کرسکے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کو افتتاح کے موقع پر حجاج کرام کے لئے بنانے والے رہائشی بلاک کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مذکورہ منصوبے سے ان کو آگاہ کر دیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں