گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈزکالج پشاور کے بورڈآف گورنرزکااجلاس

بدھ 25 نومبر 2020 20:24

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈزکالج پشاور کے بورڈآف گورنرزکااجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈزکالج پشاور کے بورڈآف گورنرزکااجلاس تیسری باربدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیںمنعقدکیاگیاتاہم لاہور ڈائیوسیسن ٹرسٹ ایسوسی ایشن (LDTA) کی جانب سے عدم نمائندگی کے باعث اجلاس کو انتہائی مختصرکردیاگیا اور کالج کے انتظامی ، مالی، تعلیمی اور ایجنڈاآئٹمز پرتبادلہ خیال اورفیصلے نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مذکورہ ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے دواجلاس لاہور ڈائیوسیسن ٹرسٹ کے نمائندے کی عدم شرکت کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے۔ایڈروڈز کالج پشاور بورڈآف گورنرزایک اعلی سطح فورم ہے جس میں ایڈورڈزکالج کے انتظامی، مالی اور دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کے بعد باقاعدہ منظوری دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایڈورڈزکالج بورڈ آف گورنرزاجلاس میں لاہور ڈائیوسیسن ٹرسٹ کے نمائندے کی شرکت لازمی ہے لیکن مذکورہ ٹرسٹ کواجلاس کے انعقاد سے متعلق باقاعدہ آگاہ کرنے کے باوجود انہوںنے تیسری بار شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان صوبے کی تاریخی تعلیمی درسگاہ ایڈورڈزکالج کے تعلیمی معیار اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بورڈ آف گورنرز ایک متعلقہ فورم ہے جس کے اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلائے گئے اور لاہورڈائیوسسن ٹرسٹ کی جانب سے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس ہے ، اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش سمیت بورڈ کے تمام اراکین نے تیسری بار بھی اپنی شرکت یقینی بنائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں