خیبر پختونخوا کے شہریوں اور بلخصوص نوجوانوں کو بہترین جسمانی صحت اور ورزش کی سہولیات دینے کیلئے جیمز کی تعمیر کا عمل شروع

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جدید اسٹیٹ اف دی آرٹ فٹنیس جیم تیار، ڈائریکٹوریٹ جنرل اف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیرانتظام جیم کا افتتاح عنقریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 18:18

خیبر پختونخوا کے شہریوں اور بلخصوص نوجوانوں  کو بہترین جسمانی صحت اور ورزش کی سہولیات دینے کیلئے جیمز کی تعمیر کا عمل شروع
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) صوبہ بھر میں کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، 1000کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،

کھیلوں کی بہترین سہولیات دستیابی سے ہر کھیل میں ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں بین الاقوامی معیار کا جمنازیم قائم, کردیاگیا ہے۔

باڈی فٹنس کے تمام اعلیٰ پائے کے ساز و سامان جمنازیم کا حصہ ہیں، جمنازیم میں بین الاقوامی معیار کا جدید سوئمنگ پول قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)



خواتین کھلاڑیوں کے لئے الگ انڈورسہولیات مختص کر دیا گیا ہے خواتین کےلئے بیڈمنٹن ہال، مارشل آرٹس اور باسکٹ بال کورٹ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے جدید فٹنس سامان پر پریکٹس سے کھلاڑیوں کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ گراؤنڈ کی جلد تکمیل منصوبے کا حصہ شامل ہیں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،

پشاور میں جاری انڈر 16مقابلے بغیر تماشائیوں کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے جارہے ہیں، صحت مند کھلاڑی ہم سب کا سرمایہ افتخار ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں