خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی صورتحال اطمینان بخش ہے ‘ محمد نعیم بٹ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخو

اتوار 29 نومبر 2020 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدنعیم بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین حاجی محمد طارق ‘ وائس چیئرمین حاجی سرتاج علی خان ‘ سابق چیئرمین حاجی اقبال خان ‘ حاجی عدن خان ‘ حاجی یوسف آفریدی ‘ سینئر ممبر حاجی مسرت شاہ ‘ بشیر مٹہ ‘ معراج الدین ‘ محمد شہزاد قریشی اور دیگر ممبرز نے شرکت کی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی صورت کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گندم اور مارکیٹ میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گندم کوٹے کی مقدار میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ گندم کوٹہ کی مارکیٹ میں مشکلات مزید کم ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں