خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبران کے وہ بچے جنہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو کیش ایوارڈ دینے کےلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس میں 100سے زائد بچوں کو انعامات دیئے گئے تقریب میں بچوں کےلئے میجک شو بھی پیش کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 11:07

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبران کے وہ بچے جنہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو کیش ایوارڈ دینے کےلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء) خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبران کے وہ بچے جنہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو کیش ایوارڈ دینے کےلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 100سے زائد بچوں کو انعامات دیئے گئے تقریب میں بچوں کےلئے میجک شو بھی پیش کیا گیا،

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پروگرام کے مہمان خصوصی یونین کے صدر فدا خٹک ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر مین ناصر حسین تھے،دیگر منتخب ممبران میں سنیئر نائب صدر شہزادہ فہد ، رفعیہ خان بصیر قلندر ، عابد خا ن اور کمیٹی ممبر ہارون رشید بھی موجود تھے ،

تقریب میں امتحانات میں بہترین کارکر دگی دیکھانے والے 100 سے زائد ممبران کے بچوں کو کیش ایوارڈ کے ساتھ ساتھ خصوصی تحائف بھی دیئے گئے اور بچوں کو تفریح دینے کےلئے میجک شو کا بندوبست بھی کیا گیا جس سے بچے لطف اندوز ہوئے ،

تقریب میں بچوں نے شعر و شاعری کے ساتھ ساتھ نظمیں بھی پڑھیں ،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور کمیتی کے چیئر مین ناصر حسین نے کہاکہ صحافیوں کو مصروفیات انتہائی زیادہ ہیں اور سخت حالات میں صحافی اپنی ڈیو ٹیاں انجام دے رہے ہیں

ایسے میں ان کے بچوں کےلئے تفریحی سرگرمی کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے جبکہ ایسے پروگرامات سے پوزیشن ہولڈر بچوں کی صلا حیتیں مزید اجاگر ہوتی ہے اور انہیں مزید حوصلہ ملتا ہے۔


پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں