بی آر ٹی سروس کی بحالی سے اب تک 43لاکھ سے زائد مسافروں نے بی آر ٹی پر سفر کیا

سروس بحالی سے تاحال بی آر ٹی بسوں نے 69ہزار 7سو سے زائد ٹرپس مکمل کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 13:01

بی آر ٹی سروس کی بحالی سے اب تک 43لاکھ سے زائد مسافروں نے بی آر ٹی پر سفر کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) بی آر ٹی سروس کی بحالی سے اب تک 43لاکھ سے زائد مسافروں نے بی آر ٹی پر سفر کیا۔ سروس بحالی سے تاحال بی آر ٹی بسوں نے 69ہزار 7سو سے زائد ٹرپس مکمل کئے۔ سروس کی بحالی سے اب تک 84 ہزار 7سو سے زائد نان فری زو کارڈز تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

یومیہ 1لاکھ 11ہزار سے زائد افراد بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں۔ بی آر ٹی سسٹم کی کارکردگی کے نمایاں پہلوؤں کے اعتبار سے محفوظ ترین ، بروقت ، اور قابل اعتماد منصوبہ ہے۔ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاو کے حوالے تعلیمی اداروں کی بندش سے مسافروں کی تعداد میں فرق آیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں