پی ڈی ایم صوبہ خیبر پختونخواہ نے 4 /6 دسمبر کو احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اضلاع کی سطح پر مشترکہ پروگرام تشکیل دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 10:40

پی ڈی ایم صوبہ خیبر پختونخواہ نے 4 /6 دسمبر کو احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم صوبہ خیبر پختونخواہ نے 4 /6 دسمبر کو احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اضلاع کی سطح پر مشترکہ پروگرام تشکیل دیں۔مرکزی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 13 دسمبر کو لاہور جلسہ عام کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں بھی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔

4دسمبر نوشو بابا جی ٹی روڈ پشاور اور 6دسمبر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیاں ہوگی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حکمرانوں نے آئین سے ماورا غیر قانونی فیصلے اور اقدامات کیے جسے مسترد کرتے ہیں یہ فیصلے آج یہاں پی ڈی ایم کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے پی ڈی ایم کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا

جس میں مسلم لیگ کے جاوید مرتضی عباسی اختیار ولی خان فضل اللہ داودزئی عوامی نیشنل پارٹی کے مختیار خان شاکر شنواری قومی وطن پارٹی کے طارق خان جمعیت اہل حدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ پختونخواہ عوامی پارٹی سے شرف الدین اور احمد شاہ یوسفزئی نیشنل پارٹی کے نظام بادشاہ جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عطاءالحق درویش مولانا امان اللہ حقانی عبدالجلیل جان آصف اقبال داودزئی اور مولانا مسکین شاہ نے شرکت کی اجلاس کے فیصلوں کے مطابق پی ڈی ایم صوبائی سطح پر چار اور چھ دسمبر کو صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پنجاب اورخیبر پختونخوا میں حالیہ گرفتاریوں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالے گئ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے فیصلوں کے مطابق چار اور چھ دسمبر کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہونگی اس سلسلے میں صوبائی قائدین نے اپنے جماعتوں کے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی کہ وہ پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس فوری منعقد کرکے احتجاجی پروگرامات کے لیے حکمت عملی طے کریں اور ضلعی قائدین کی قیادت میں مشترکہ پروگرامات تشکیل دیں

اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور جلسہ عام کی کامیابی کے لئے بھی حکمت عملی طے کی گئی اور آئندہ اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا اجلاس میں ملتان اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں کارکنوں کے گرفتاریوں اور رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی گئی حکومتی اقدامات کو ریاستی تشدد اور ماورا اقدامات قرار دے دیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ چونکہ پی ڈی ایم کو حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج کا حق حاصل ہے لہٰذا حکومت غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے اور گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے اور ایف آئی آر واپس لی جائیں اجلاس میں 4دسمبر نوشو بابا اور 6دسمبر پشاور پریس کلب کے سامنے ریلیوں کا انعقاد کی توثیق بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں