بی آر ٹی سروس میں سفر ماسک سے مشروط

بغیر ماسک کسی کو بھی بی آر ٹی سروس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 10:55

بی آر ٹی سروس میں سفر ماسک سے مشروط
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) بی آر ٹی ترجمان عمیر احمد کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس میں سفر ماسک سے مشروط ہے۔ شہری کرونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے حوالے سے ماسک لازمی پہنیں۔شہری کرونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

بغیر ماسک کسی کو بھی بی آر ٹی سروس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری کرونا وائرس کے حوالے سے تعین کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ بی آر ٹی ویجیلینس ٹیمیں کرونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں