صوبہ کے علماء کے ساتھ صدرمملکت کی زیرصدارت کوروناوبا سے متعلق علماء مشاورتی ویڈیولنک اجلاس میں گورنرخیبرپختونخواکی شرکت

گورنرہاؤس پشاور سے بذریعہ ویڈیولنک مشاورتی اجلاس میں صوبہ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء شامل تھے انسانی جان قیمتی ہے، کوروناکومذاق سمجھنے اورسنجیدہ نہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،،علماء کامشترکہ فیصلہ صوبہ کے علماء نے کورونا کے آغاز میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیااور انشاء اللہ اسی تعاون کے ساتھ کورونا کی دوسری لہرپربھی قابوپالیں گے،گورنرشاہ فرمان

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:11

صوبہ کے علماء کے ساتھ صدرمملکت کی زیرصدارت کوروناوبا سے متعلق علماء مشاورتی ویڈیولنک اجلاس میں گورنرخیبرپختونخواکی شرکت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے صوبہ کے علماء کے ساتھ صدرمملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت کوروناوبا سے متعلق علماء مشاورتی ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی۔گورنرہاؤس پشاور سے بذریعہ ویڈیولنک مشاورتی اجلاس میں صوبہ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء شامل تھے۔علماء نے کوروناکی دوسری لہر سے بچاؤکیلئے پہلے کی طرح اس بار بھی حکومتی اقدامات اورطے شدہ ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمداورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں صوبہ کے علماء نے کورونا کو ایک حقیقت تسلیم کیا اور صوبائی حکومت کو یہ اختیاردیاکہ وہ کوروناسے متعلق احتیاطی تدابیراورحکومتی اقدامات پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علماء کرام کاکہناتھاکہ انسانی جان قیمتی ہے، کوروناکومذاق سمجھنے اورسنجیدہ نہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ خیبرپختونخوا کے علماء نے کانفرنس کو مساجد میں طبی عملہ کی جانب سے کورونا وباسے متعلق معلومات فراہم کرنیکی تجویزدی اور ساتھ ہی اس وبا سے بچاؤ کیلئے میڈیا پر اسلامی تعلیمات پرمپنی پیغامات نشراور شائع کرنیکی بھی تجویزدی، علماء کاکہناتھا کہ وہ اپنامذہبی ومنصبی کردار اداکرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے صوبہ کے عوام کو آگاہی فراہم کریںگے۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے صوبہ کے علماء کرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں علماء کے ساتھ اہم معاملات پر مشاورت کی روایت برسوں سے چلی آرہی ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے ساتھ ہمیشہ اہم معاملات پرمشاورتی عمل اعتماد کے ساتھ جاری رہااورکامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے علماء نے کورونا کے آغاز میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیااور انشاء اللہ اسی تعاون کے ساتھ کورونا کی دوسری لہرپربھی قابوپالیں گے۔

گورنرکاکہناتھاکہ علماء کرام عوام کو بتائیں کہ کرونا کی صورتحال میں ایک مسلمان کو کیاکرناچاہئیے۔ اجلاس میںوزیراعلی کے معاون خصوصی برائے حج ،اوقاف ومذہبی امورمحمدظہورشاکر، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹرکاظم نیاز، انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی کے علاوہ علماء کرام میں مولانایوسف شاہ، مولاناحسین احمد،ڈاکٹرعطاء الرحمان، عابدحسین شاکری، محمدطیب قریشی، مفتی نجیب اللہ فاروقی، پیرزادہ جنیدامین، مولانانسیم علی شاہ، علامہ نذیرحسین، ڈاکٹرشمس الرحمان شمس، مفتی فیصل جمیل رضوی، شیخ عبداللہ سلفی، رحمت اللہ قادری، مفتی ظفرزمان اورمولاناطارق حسین سمیت دیگرعلماء کرام شریک تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں