وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کاسابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:11

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کاسابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں