خیبرپختونخوا میں سی پیک کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس
سی پیک کے تحت مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے منصوبوں کو سی پیک شامل کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا،اسدقیصر
جمعہ دسمبر 19:29

(جاری ہے)
ان مجوزہ منصوبوں میں چشمہ رائٹ بنک کینال، پشاور ٹو ڈی آئی خان موٹر وے، چکدرہ تا چترال موٹر وے، حطار انڈسٹریل زو ن فیز ٹو ، دربند سپیشل اکنامک زون وغیرہ شامل ہیں۔
متعلقہ حکام کی طرف سے اجلاس کے شرکاء کو سی پیک منصوبوں کے تحت منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بنک کینال منصوبے کو صوبے کی زرعی خود کفالت کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد اور پیشرفت کی مانیٹرنگ کے لئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران وفاقی وزراء اسد عمر، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، ایم این اے شیخ یعقوب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شامل ہونگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے سی پیک منصوبے کو ایک گیم چینجرمنصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ اپنے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کو صوبے کی فوڈ سیکیورٹی کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو ہر صورت اور ہر قیمت پر عملی جامہ پہنایاجائے گا اور کوشش ہوگی کہ اسی دور حکومت میں اس اہم منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے ۔ اس مقصد کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کے علاوہ دیگر تمام دستیاب آپشنز بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبے کے جنوبی اضلاع میں لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی جسے صوبہ زرعی پیداوار خود کفیل ہو جائے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے جلد تاریخ کا تعین کرنے پر اتفاق کیا گیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
پشاور سے متعلقہ
پشاور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گوجرانوالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین کو نصف تنخواہیں دینے کا اعلان
-
لاہور،وزیر اعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں عام سماعت کی پیشکش نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: فردوس عاشق
-
لاہور، وزیر اعظم اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر اپنا موقف دہرا چکے ہیں کہ جب تک فلسطین اور بیت المقدس کو اسکا آئینی حق نہیں مل جاتاپاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،صوبائی وزیر فیاض الحسن ..
-
وزیر اعظم کی ترجمانوں ،پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت
-
عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، بلاول بھٹوزرداری
-
اسرائیل کو کسی کا باپ بھی تسلیم نہیں کرسکے گا، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی،مولانافضل الرحمن
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے الزام لگا کر فضل الرحمان صرف خود کو چاچا خواہ مخواہ ثابت کر رہے ہیں‘ فیاض الحسن
-
اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دبا ئومیں لانا ہے ،سینیٹر شبلی فراز
-
ملک میں ایک بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسرائیل کر تسلیم کرنے کا بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے،شاہدخاقان عباسی
-
اپوزیشن کے تمام جلسے ناکام ہوئے ،اپوزیشن الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائے ،
-
پاک فوج کے سربراہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ ، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.