خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی تکمیل اور فعالیت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
حکومت صحت کے نظام کو مستحکم اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے،محمودخان حکومت خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی تکمیل کی صورت میں بھی صوبے کے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ دے گی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
ہفتہ 16 جنوری 2021 21:02
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ادارہ فی الوقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کے تحت چلایا جارہا ہے۔
وہ گزشتہ روز خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، وزیر محنت شوکت یوسفزئی اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کے علاوہ پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سنئیر ڈاکٹروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شراکاء کو ادارے کو فعال بنانے کے لئے مختلف امور پر تفصیلی غورو حوض کیا گیا۔ پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے سنئیر ڈاکٹروں نے ادارے میں بعض ترجیحی شعبوں کو فعال بنانے اور مستقبل میں ادارے کو سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے اپنی پیشہ ورانہ تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کو ادارے کی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل اور دیگر امور پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمارت کا 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جس میں فی الوقت بعص اہم اور ترجیحی شعبوں کو فعال بنایا جاسکتا ہے۔ ادارے کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر امراض اطفال کے لئے تقریبا دو ہزار مخصوص بیڈز مختص ہیں جبکہ ضرورت اسے کئی گنا زیادہ ہے جس کے پیش نظر مذکورہ ادارے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ مزید بتایا گیا کہ یہ ادارہ نہ صرف صوبے میں بچوں کی مخالفت بیماریوں کے علاج معالجے کی معیاری سہولیات سہولیات کی فراہمی کرے گا بلکہ اس شعبے میں تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی تیاری کے ساتھ ساتھ بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے تحقیق اور صحیح اعدادوشمار اکھٹا کرنے کا کام بھی کرے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں وزیر اعلی نے صحت کے شعبے اپنی حکومت کی سب سے اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں صحت کے مجموعی نظام کو مستحکم بنانے اور اسے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ پلس سکیم کی توسیع کا اجراء اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کی اہم کامیابیوں کی مثال ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت حکومت خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی تکمیل کی صورت میں بھی صوبے کے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ دے گی۔ وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ ادارے کی تکمیل اور فعالیت کے لئے فنڈنگ سے متعلق معاملات وفاقی سطح پر اٹھانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت