تاریخی سنگ میل کے تحت ، خیبر پختونخوا اسمبلی نے خواتین کیخلاف گھریلو تشدد ایکٹ 2021 منظور کیا

اتوار 17 جنوری 2021 19:35

تاریخی سنگ میل کے تحت ، خیبر پختونخوا اسمبلی نے خواتین کیخلاف گھریلو تشدد ایکٹ 2021 منظور کیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) تاریخی سنگ میل کے تحت ، خیبر پختونخوا اسمبلی نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2021 منظور کیا۔ خیبر پختونخواکمیشن برائے خواتین کا سالوں میں اس اہم قانون کی تشکیل اور تجاویز میںہماری شراکت پر بے حد فخر ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کا تحفظ کسی بھی عورت کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد اب نجی معاملہ نہیں رہا ہے اور جو شخص ان پر جسمانی ،نفسیاتی ، جذباتی اور معاشی نقصان پہنچاتا ہے اسے انصاف فراہم کیا جائیگا۔

ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق قانون کے نفاذ کو حقیقت کا روپ دینے اور صنف سے قطع نظر ہر ایک کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ اس اہم قانون سازی کے لئے سراہنے کی مستحق ہے اور ہم پارلیمنٹیرینز خصوصا خواتین ممبران صوبائی اسمبلی ، سولسوسائٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت سیاسی و انتظامی سطح پر ان کے کردارکو بنانے کے لئے تمام حامیوں کی خصوصی شراکت کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں