پانچ ماہ بعد بھی بی آر ٹی پشاور کے واش رومز نامکمل، ہیروئنچیوں کی آماجگاہ بن گئے

اتوار 17 جنوری 2021 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست 2020 کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح تو کر دیا مگر منصوبے کے نہ تو اسٹیشنز بیت الخلا مکمل ہو سکے اور نہ ہی منصوبے کے لیے آمدن کا ذریعہ بننے والے کمرشل پلازے مکمل ہو سکے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ہیں۔

(جاری ہے)

باتھ رومز میں واٹر اینڈ سینیٹریشن کا سامان نصب نہ ہونے کی وجہ سے خالی باتھ رومز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں، اسٹیشنز پر موجود باتھ رومز کے نام پر خالی کمرہ شام ہوتے ہی پوڈریوں اور ہیرونچیوں کی آماج گاہ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔منصوبہ کی آمدن میں اضافہ کے لیے تین کمرشل پلازے بھی تعمیر ہونا تھے جو ابھی تک نامکمل ہیںدوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ درپیش مسائل کی وجہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا تھا جو آیندہ 20 سے 25 دن میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، باتھ رومز اور کمرشل پلازوں کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں