پشاور ائیرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد

اتوار 17 جنوری 2021 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات آئس' برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ آئس برآمد ہوئی۔اے ایس ایف کے مطابق مسافرآئس کو قطرکے دارالحکومت دوحہ لیجانیکی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کو اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپردکردیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں