شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت پیدا کی گئی ہے: ترجمان ٹرانس پشاور

پشاور کی مزید بسیں جلد ہی سسٹم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 12:24

شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت پیدا کی گئی ہے: ترجمان ٹرانس پشاور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت پیدا کی گئی ہے۔ پشاور کی مزید بسیں جلد ہی سسٹم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ 30 کے قریب مزید نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔عمیر احمد کا کہنا ہے کہ مزید 30 نئی بسیں 18 میٹر آرٹیکیولیٹڈ ہونگی۔

اور ہر بس میں 125 کے قریب مسافر بیک وقت سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ نئی بسیں سسٹم میں شامل ہوتے ہی ایکسپریس روٹ پر چلائی جائینگی۔ انکا کہنا ہے۔ ایکسپریس روٹ بی آر ٹی کا مقبول ترین روٹ ہے۔ جس پر 128 سے زائد بسیں موجودہ سسٹم میں چل رہی ہیں۔ بی آر ٹی پشاور کی بڑھتی مقبولیت اور مسافروں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان کی پہلی تھرڈ جینیریشن اور ہائبریڈ بسیں متعارف کرائی گئی ہے۔اور بی آر ٹی سروس بلاشبہ کامیاب اور بہترین منصوبہ ہے۔ بی آر ٹی سروس ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے بڑی سہولت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں