کے پی ایکسائز نے ایک ہفتے میں 85 کلو گرام سے زائد منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ہے

اور منشیات سمگل کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 12:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) کے پی ایکسائز نے ایک ہفتے میں 85 کلو گرام سے زائد منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔اور منشیات سمگل کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں جن کے خلاف ایکسائز پولیس تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کاراوائی میں تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان نے دو 61 کلو چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر 51 کلو چرس برآمد ہوئی۔

جبکہ دوسری کامیاب کاروائی میں درہ بند روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر 10 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد ایکسائز پولیس نے مسافر گاڑی میں سوار دو منشیات اسمگلر سے 6293 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ ایکسائز پولیس پشاور نے تین کامیاب کاروائیوں میں 18 کلو گرام چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی جس پر معاون خصوصی غزن جمال نے کامیاب کاروائیوں پر ایکسائز پولیس کی تعریف کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں