نیب نے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

پیر 18 جنوری 2021 15:08

نیب نے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے پشاور میں زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیب کے پی نے 156غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریز کی منظوری دیدی ، شکایات کی تصدیق کے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد مل گئے ہیں۔نیب کے پی کے مطابق زرعی اراضی پر ہاسنگ سوسائٹیز کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سوسائٹیز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں