وزیرِ اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے: معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کامران بنگش

وزیرِ اعظم وانا میں مقامی آبادی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم شدہ کیڈٹ کالج وانا کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور جنوبی وزیرستان کی آبادی کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 11:31

وزیرِ اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت  آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے: معاون خصوصی وزیر اعلی  خیبر پختونخواہ کامران بنگش
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم وانا میں مقامی آبادی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم شدہ کیڈٹ کالج وانا کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور جنوبی وزیرستان کی آبادی کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام کے ڈیجیٹل سروے پر بریفنگ بھی دی جائے گی کامران بنگش نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے. اسکے ساتھ ساتھ کامیاب جوان پروگرام کی قرضہ جات سکیم اور یوتھ انٹرپنیورشپ سکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے مقامی نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے ۔

اس کے بعد وزیراعظم مولا خان سرائے میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے اور وہاں کے مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے اور وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی نوجوانوں میں چیکس بھی تقسیم کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں