اورکزئی میں سکاوٹس ونگ کی کارروائی،بھاری اسلحہ برآمد

جمعرات 21 جنوری 2021 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ خواہ درہ میں اورکزئی سکاوٹس 233ونگ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی،کارروائی کے دوران گھر میں چھپایا گئی ایک عدد ہیوی مشین گن ، ایک عدد بارودی سرنگ ، 3عدد ہینڈ گرنیڈز، دو عدد ایس ایم کی کارڈز، 8عدد آر جی کارڈزبرآمد کر لی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 50عدد ہیوی مشین گن کارتوس، 45عدد 12.7کارتوس، 6عدد آر پی جی سیون راکٹس، 4عدد آر پی جی سیون فیوز، 16عدد ڈیٹونیٹر برآمد کی گئی ۔ دو عدد 81 ایم ایم کے بم بھی برآمد کر کئے گئے ۔ مذکورہ اسلحہ نامعلوم دہشت گردوں نے کسی تخریب کاری کے غرض سے مکان میں چھپا رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں