وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا سابق ٹاون ممبر جمشید ملازئی کے انتقال پر تعزیت،فاتحہ خوانی کی گئی

اتوار 24 جنوری 2021 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اور سابق ٹاون ممبر جمشید ملازئی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر لواحقین کے ساتھ رہے اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء وزیر اعلی پرائم منسٹر آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی کی رہائش پر بھی گئے جہاں انہوں نے موصوف کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ کچھ دیر متاثرہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں