کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی نشاہدہی کرکے اسے گرفتار کر لیا

اتوار جنوری 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی نشاہدہی کرکے اسے گرفتار کر لیا، ملزم کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔

ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے نظر آرہا تھا. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی داؤد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم عظمت للہ ولد اللہ بخش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments