وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کی بیوہ کے انتقال پر اظہارافسوس

منگل 26 جنوری 2021 19:15

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کی بیوہ کے انتقال پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کی بیوہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں