دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خریدنے کے لیے رقم فراہم

حویلی خریدنے کے لیے دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی

پیر 1 مارچ 2021 11:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) خیبر پختون خوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور کی حویلی خریدنے کے لیے دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی۔

(جاری ہے)

دونوں گھروں کے مالکان نے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ دونوں مکانوں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا، مالکان حکومتی پیش کش رد نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں