ریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 مہمند نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کی سربراہی میں فروری کے مہینے میں 294 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 13:15

ریسکیو 1122مہمند  نے 2021 ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ریسکیو 1122 مہمند کے ترجمان عبدالله مہمند کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 مہمند نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کی سربراہی میں فروری کے مہینے میں 294 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 1556 کالز موصول ہوئی جن میں 769غیر ضروری اور فیک کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 223 میڈیکل، 39 روڈ ٹریفک حادثات،02 کرونا ایمرجنسیز 03 آگ لگنے اور 26مختلف قسم کے ریکورریز کے واقعات میں مجموعی طور پر 268 مریضوں میں سے 174 کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 94 افراد کو موقعے پر طبی امداد و سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور ریسکیو 1122 مہمند نے 99 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی رسپانس کی،جن میں 16 ضلع کے اندر اور 83 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے ساتھ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور ضلع مہمند عوام میں آگاہی‌مہم اور ٹریننگ منعقد کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے بتایا کے انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع مہمند کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کے عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں