پشاور میں خواجہ سرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دلخراش واقعہ

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جانے والے خواجہ سراء کو کئی افراد نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 4 مارچ 2021 21:50

پشاور میں خواجہ سرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دلخراش واقعہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء) پشاور میں خواجہ سرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دلخراش واقعہ، شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جانے والے خواجہ سراء کو کئی افراد نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ دائود زئی کی حدود میں شادی کی تقریب سے واپسی پر چھ افراد نے خواجہ سراء کو اغواء کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

خواجہ سراء عامر عرف بی بی نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ شب قدر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ٹیکسی میں اپنے ساتھی خواجہ سرائوں کے ہمراہ آرہا تھا کہ پشاور کانٹا کے قریب دو گاڑیوں میں سوار افراد نے اسے روکا اور اغواء کرلیا۔ بعدازاں اسے دریا کے کنارے لے جاکر دائود، عثمان، قاسم ولد فرید، اصغر، فرحان اور ان کے ایک ساتھی نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ مدعی کے مطابق اس کے بعد ملزمان اسے تشدد کا نشانہ بنا کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ خواجہ سرا کی شکایت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں