عید الفطر پر کورونا وبا کے مزید پھیلاو کا خدشہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 مئی 2021 12:41

عید الفطر پر کورونا وبا کے مزید پھیلاو کا خدشہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کورونا وبا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، اور اراکین صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور میل جول سے گریز کریں تاکہ عوام الناس کی حفاظت اور اس وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں