کورونا کی تیسری لہر میں تیزی اور عید الفطر کے بعد پھیلاو میں کنٹرول سے متعلق حکومتی احکامات جاری

اتوار 16 مئی 2021 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) نیشنل کمنانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NCOC) اور حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر عید الفطر کے بعد کورونا کے پھیلاو کے کنٹرول کے لیے صوبہ بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 17 مئی (بروز سوموار) سے تمام کمرشل سرگرمیاں مارکیٹس رات 08 بجے بند ہوں گی سوائے میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ دہی، ہوٹل، ریسٹورنٹس (صرف ٹیک اوے کی فراہمی)، ای کامرس(ہوم ڈیلیوری)، یوٹیلٹی سروسز(بجلی، گیس، انٹرنیٹ، موبائل، فرنچائزز، کال سینٹرز) اور پیٹرول پمپس۔

تمام انڈور اور آوٹ ڈورمذہبی، کلچرل اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ پرمکمل پابندی رہے گی۔

(جاری ہے)

صرف ایس او پیز کے تحت ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق 17 مئی (بروز سوموار) اپنی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔ تمام پبلک مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔

شہر کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ اور دوسرے شہر کو جانے والی ٹرانسپورٹ 16 مئی (بروز اتوار) سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ کام کر سکیں گی۔ جنرل بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور دیگر اڈہ جات پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام پبلک اور پرائیویٹ آفسز میں 50فیصد حاضری کو یقینی بناتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جاے گا۔دیگر سیکٹرز کی دوبارہ بحالی کے لیے 19 مئی کو این سی او سی کے اجلاس میں جائزہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں