عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے
وہ خان عبدالولی خان کی دوسری اہلیہ تھیں اور انکی شادی 1954 میں ہوئی تھی۔بیگم نسیم ولی خان نے 1975ء میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا
امجد علی خان منگل 18 مئی 2021 11:01
(جاری ہے)
انہوں نے ایسےوقت میں پارٹی کا کنٹرول سنبھالا جب ذوالفقارعلی بھٹو کے بنائے ہوئے حیدرآباد ٹریبونل کیس نیشنل عوامی پارٹی کی پہلی اور دوسری صف کی قیادت جیل میں تھی اور سیاست کی خالی گدی سنبھالنے والا کوئی نہیں تھا۔
انہوں نے سیاسی گدی بھی سنبھالی جنہوں نے اس نام نہاد کیس کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ سیاسی قیادت کی خلا بھی پر کی۔ بیگم نسیم ولی خان کی کوششوں ہی کی وجہ سے حیدرآباد سازش کیس ختم کیا گیا اور کامیاب پیروی پر اس کیس میں نامزد تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا۔حیدرآباد سازش کیس کے نازک موڑ پر سیاست میں قدم رکھنے والی بیگم نسیم ولی خان نے ان تمام مفروضوں کو غلط ثابت کیا کہ پشتون معاشرے میں صرف مرد ہی پاکستانی سیاست میں قیادت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اسی دوران نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد رکھی جس کیلئے اس وقت کے قیدرہنماؤں خان عبدالولی خان اور سردار شیربازمزاری سے بھی مشاورت کی اور غلام احمد بلور اور اسکے بھائی جو سب قید تھے ۔ اسی تحریک کی وجہ سے نیشنل عوامی پارٹی کے اسیر رہنماؤں کو رہائی ملی اور ملک بھر میں کارکنان کو منظم کیا گیا۔ انہیں خیبرپختونخوا کی پہلی منتخب رکن پارلیمنٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 1977 میں چارسدہ اور مردان کے قومی اسمبلی (این اے 4 اور این اے 8) کے حلقوں پر بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا کیونکہ اس وقت این ڈی پی کی تحریک زوروں پر تھی اور مارشل لاء نافذ کیا گیا۔
1986ء میں اے این پی کی بنیاد رکھی گئی تو خان عبدالولی خان مرکزی صدر جبکہ افضل خان لالا صوبائی صدرمنتخب ہوئے۔1994ء میں وہ پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صدر منتخب ہوئیں۔ 1998ء میں ایک بار پھر صوبائی صدر منتخب کردی گئیں۔
پارلیمانی انتخابات میں پہلی بار انہوں نے 1988ء میں چارسدہ پی ایف 13 سے حصہ لیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی۔ 1990ء میں بھی پی ایف 13 اور 1993ء میں پی ایف 15 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔1997ء میں پی ایف 15 چارسدہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی (اس وقت کی سرحد اسمبلی)کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ چار مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہی ہیں۔بیگم نسیم ولی خان 1990ء اور 1997ء کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہی۔آج پورا پاکستان اور بلخصوص خیبر پختون خواہ ایک اعظیم، بھادر اور دلیر عورت کی لیڈرشپ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گئی ۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پیسکو کی صارفین کو بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک