محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

محکمہ ایکسائز تھانہ سوات کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران 90 لیٹر دیسی شراب برامد، مقدمہ درج

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 14:22

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) تفصیلات کے مطابق عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز سوات اور عظمت خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر  نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر گلشن آباد بٹخیلہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران 90 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، ملزم اختر حسین ولد سعید ساکن گلشن آباد بٹخیلہ چھاپے سے پہلے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،  ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائیگا،  مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں